Home » ”فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ“
اردو کتب اسلامی فکری روایت فقہ وقانون

”فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ“

 

مفتی شاد محمد شاد

__الحمد للہ! میری کتاب ”فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ“ (The Legal Maxims of Islamic Law) ”دارالصدیق،صوابی“ سےچھپ کر منظر عام پر آگئی ہے۔ تقریبا آٹھ سو (800) صفحات کی اس ضخیم کتاب کی ترتیب وتالیف پر گزشتہ پانچ سال کا عرصہ لگا۔ کتاب پر حضرت مولانا مفتی محمد صاحب مدظلہم (جامعۃ الرشید) اور حضرت مولانا مفتی سید حسین احمد صاحب مدظلہم( (جامعہ دارالعلوم کراچی) نے تاثرات تحریر فرمائے ہیں۔

__کتاب کا مختصر تعارف یہ ہے کہ اس كتاب كو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
__•پہلا حصہ قواعدِ فقہیہ کے نظری پہلو پر مشتمل ہے جس میں آسان انداز اور سلیس تعبیر میں درج ذیل امور کو تفصیل سے بیان کیاگیا ہے:
•قواعدِ فقہیہ کامکمل تعارف، قواعدِ فقہیہ اور دیگر علوم میں فروق
•قواعدِ فقہیہ کے فوائد،اقسام، اور حجیت ودائرہ کار
•قواعدِ فقہیہ کے مآخذ ومصادر کی تحقیق
•قواعدِ فقہیہ کی تاریخ، آغاز واِرتقاء اور اس موضوع پر اردو میں کیا گیا کام
•قواعدِ فقہیہ کی قدیم وجدید کتب کا تعارف اور ان کے اَسالیب ومناہج
__•کتاب کے دوسرے حصے میں فقہی قواعد کی تحقیقی وتطبیقی پہلو کو بیان کیا گیا۔ اس حصے میں بنیادی طور پر مجلہ الاحکام العدلیہ کے ننانوے(99)فقہی قواعد کی ایسی تشریح وتحقیق کی گئی ہے کہ تقریبا ہر قاعدہ ایک مستقل مقالہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر قاعدے کے تحت درج ذیل مباحث کو شامل کیا گیا ہے:
•قاعدہ کا ترجمہ اور متبادل تعبیرات
•ہر لفظ کی لغوی واصطلاحی تحقیق
•قاعدہ کی تاصیل ودلیل
•قاعدہ کا مفہوم،تفریعات اورمستثنیات
•ہر قاعدے کی عملی مثالیں اور جدید ومعاصر مسائل پر تطبیق
•ہر قاعدے سے متعلق فقہ واصولِ فقہ کے مباحث کی تحقیق

__فقہی قواعد پر اردو زبان میں کئی کتابیں موجود ہیں، لیکن امید ہے کہ قارئین کو اس کتاب میں مندرجہ ذیل خصوصیات ملیں گی:
الف- کتاب کی عمدہ ترتیب، انداز اور طرز واسلوب
ب-متعلقہ موضوع کا اہم اور کثیر مواد ومباحث
ج-مواد ومباحث کا تجزیہ اور فقہ واصولِ فقہ کے مباحث کی تحقیق
یہ اُردو زبان میں اپنے موضوع پر ایسی کاوش ہے جو بیک وقت اہلِ افتاء، طلبہ ومدرسین، اسلامی قانون کے ماہرین، اساتذہ اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے مفید ہوگی۔ انشاء اللہ تعالی

__کتاب کی ضخامت (800،صفحات) اور عمدہ ٹائٹل وکاغذ کے باوجود کتاب کی قیمت پانچ سو (500)روپے [علاوہ ڈیلیوری جارجز] مقرر کی گئی ہے۔ مندرجہ ذیل پتہ، رابطہ نمبر اور ای میل پر رابطہ کرکے کتاب منگوائی جاسکتی ہے:
* درالصدیق، لنشر البحوث الاسلامیہ والعلمیہ، بام خیل صوابی، خیبر پختونخواہ
* فون نمبرز:
03139803280
03326805945
* ای میل:
alsiddiq2016gmail.com
شادمحمدشاد
03443884654

مفتی شادمحمدشاد

مفتی شادمحمدشاد، جامعہ دارالعلوم کراچی سے فقہ وافتاء کے متخصص ہیں، اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ اصول الدین سے ایم فل مکمل کیا ہے۔
Shadkhan654@gmail.com

فیصد کمنٹس

کمنٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں