Home » مدرسہ ڈسکورسز » اساتذہ

اساتذہ

 

پروفیسرابراہیم موسیٰ

چیف انوسٹی گیٹر، مدرسہ ڈسکورسز، نوٹرے ڈیم یونیورسٹی

کنٹنڈنگ ماڈرنیٹیز،یونی ورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے کو ڈائرکٹر (Co-Director) اورشعبہ تاریخ اور کروک انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس اسٹڈیز میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔ بنیادی تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور انھوں نے دار العلوم دیوبند اور دار العلوم ندوۃ العلما ء، لکھنؤ سے دینی تعلیم کی تحصیل کی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم موسیٰ کی تحریر کے موضوعات اسلامی فکر ،معاصر مسلم اخلاقیات اور اسلامی قانون ہیں۔ امریکا کے منتخب مسلم دانش وروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

emoosa1@nd.edu

 

پروفیسرمہان مرزا

لیڈ فیکلٹی، مدرسہ ڈسکورسز، نوٹرے ڈیم یونیورسٹی

ڈاکٹر مہان مرزا کا تعلق پاکستان سے ہے۔کروک انسٹی ٹیوٹ برا ئے انٹرنیشنل پیس اسٹڈیز میں پروفیسر آف پریکٹس ہیں۔ ییل یونی ورسٹی ،امریکا سے اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ امریکا کے مشہور مسلم تعلیمی ادارے ’’زیتونہ کالج‘‘ کے قیا م میں ان کی مساعی شامل رہیں اور 2013 سے 2016  تک وہاں ڈین آف فیکلٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

mmirza@nd.edu

 

ڈاکٹر وارث متین مظہری

لیڈ فیکلٹی ، مدرسہ ڈسکورسز انڈیا

وارث مظہری دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور جامعہ ہمدرد،نئی دہلی سے اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ان دنوں ہمدردی یونی ورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دیتے ہیں۔دینی مدارس کے نظام ونصاب میں اصلاح کی ضرورت اور بین مذہبی مکالمہ اور اسلامی فکر کی تشکیل نو کے موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔ دار العلوم دیوبند کے فضلا کی تنظیم کی طرف سے شائع ہونے والے مجلے ’’ترجمان دارالعلوم‘‘ کے مدیر بھی ہیں۔

w.mazhari@gmail.com

 

مولانا محمد عمار خان ناصر

لیڈ فیکلٹی ، مدرسہ ڈسکورسز پاکستان

محمد عمار خان ناصر نے مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ سے دینی علوم کی فراغت حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کی۔ علمی وفکری مجلہ ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ کے مدیر ہیں اور گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے شعبہ اسلامی فکر وثقافت میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

aknasir2003@yahoo.com

 

ڈاکٹر شیر علی ترین

لیڈ فیکلٹی ، مدرسہ ڈسکورسز نوٹرے ڈیم

ڈاکٹر شیر علی ترین فرینکلن اینڈ مارشل کالج پنسیلوینیا (امریکا) میں مذہبی مطالعات کے استاذ ہیں۔ جنوبی ایشیا کی مذہبی فکر اور اس پر جدیدیت کے اثرات ان کے تحقیق ومطالعہ کا خاص موضوع ہے۔ حال ہی میں برصغیر کے دیوبندی بریلوی مباحثات کے موضوع پر ان کی کتاب Defending Muhammad in Modernity پر انھیں امیرکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز بک پرائز سے نوازا گیا ہے۔

sherali.tareen@fandm.edu

 

ڈاکٹر جوشوا لوپو

کلاس کوآرڈی نیٹر، مدرسہ ڈسکورسز نوٹرے ڈیم

ڈاکٹر جوشوا لوپو  کراک انسٹی ٹیوٹ (یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم) کی ویب سائٹ  contendingmodernites  کے ایڈیٹر ہیں۔ ان  کا اختصاصی مطالعہ فینامینالوجی آف ریلیجن میں ہے اور  فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے  ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن سے انھوں نے  اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے۔

jlupo@nd.edu

 

ڈاکٹر سلمان حمید

ڈاکٹرسلمان حمید نے نیو میکسیکو اسٹیٹ یونیورسٹی (امریکا) سے اسٹرونومی میں ڈاکٹریٹ کی ہے  اور  ہیمپشائر کالج میں  سنٹر فار دی اسٹڈی آف سائنس ان مسلم سوسائٹیز  (SSiMS) کے ڈائریکٹر ہیں۔

SAHCS@HAMPSHIRE.EDU

 

ادریس احمد آزاد

ادریس احمد آزاد،  شاعر، مصنف اور  معلم ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور متعدد دیگر تعلیمی اداروں میں ریاضی، فلسفہ اور سائنس کے شعبوں میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں۔
idrisazad@hotmail.com