Home » مثالی طالب علم کی 40 نمایاں خصوصیات
بچوں کی تربیت سماجیات / فنون وثقافت

مثالی طالب علم کی 40 نمایاں خصوصیات

1🔹اپنے ہم جماعت کا مسکراہٹ سے استقبال کرنےوالا۔
2🔹 ہم جماعت و اساتذہ سے سلام میں پہل کرنے والا۔
3🔹 ہم جماعت کو نشست(سیٹ) پیش کرنے والا۔
4🔹مصیبت زدہ ہم جماعت کو سینے سے لگانے والا۔
5🔹 ہم جماعت کی کامیابی پر خوب خوش ہونے والا۔
6🔹 ہم جماعت طلبإ کی خوبیاں بیان کرنےوالا.۔
7🔹 ہم جماعت کو سبق کی جانب متوجہ کرنے والا۔
8🔹 ہم جماعت سے قلم ،کاپی سیاہی، شٸیر کرنے والا۔
9🔹 ہم جماعت کو استاد کی ڈانٹ سے بچانے والا۔
10🔹 ہم جماعت کے عیب پر پردہ ڈالنے والا۔
11🔹ہم جماعت کو سبق یاد کروانے والا۔
12🔹 ہم جماعت کی حوصلہ افزائی کرنے والا۔
13🔹 معذور ہم جماعت کا دست و بازو بننے والا۔
14🔹ہم جماعت کی بیماری میں عیادت کرنے والا
15🔹ہم جماعت کے ساتھ کھانا،پینا شئیرکرنے والا۔
16🔹 ہم جماعت اور اساتذہ کو اچھا مشورہ دینے والا۔
17🔹 ہم جماعت کی تکلیف بارے اساتذہ کو آگاہ کرنےوالا۔
18🔹 ہم جماعت کی فقط اللہ کی رضا کے لیے مددکرنےوالا
19🔹 ہم جماعت کی گم شدہ اشیا ٕ ڈھونڈنے میں مدد کرنے والا
20🔹ہم جماعت کی پوشیدہ خوبی بارے استاد کو آگاہ کرنےوالا۔
21🔹استاد کو بھولی بات یاد کروانے والا۔
22🔹اپنے سکول بیگ کو صاف رکھنے والا۔
23🔹ہمیشہ کوڑا دان میں کچرہ پھینکنے والا۔
24🔹اپنے ڈیسک کو صاف ستھرا رکھنے والا۔
25🔹ہمیشہ صاف ستھرا یونیفارم پہننے والا۔
26🔹کمرہ جماعت کے ماحول کو خوشگوار بنانے والا۔
27🔹استاد کی بات کو اشارے سے سمجھ جانے والا۔
28🔹مزدوری و ملازمت کے ساتھ پڑھاٸی جاری رکھنے والا۔
29🔹اپنی قلم ، کتاب ،کاپی ،اور بیگ کی حفاظت کرنے والا
30🔹کمرہ جماعت سے نکلتے وقت لاٸٹس اور پنکھے بندکرنےوالا۔
31🔹اپنے ہم جماعت کی ایذا رسانی پر خود بدلہ لینے کی بجاٸے استاذ کو آگاہ کرنےوالا۔
32🔹 ہم جماعت کے کسی قریبی عزیز کی وفات پر اس سے تعزیت کرنے والا۔

33🔹ہم جماعت کی کاپی ،پنسل ، روپیہ یا کوٸی بھی چیز گرنے پر فورا اٹھا کر پکڑا دینے والا۔

34🔹والدین کی بیماری میں ان کی تیمارداری کے لیے رخصت لینے والا۔

35🔹کمرہ جماعت میں اکثر سبق سمجھنے کے لیے سوال کرنے والا۔
36🔹اپنی جیب سے کمرہ جماعت کی خوبصورتی کے لیے کوٸی چارٹ ،فلیکس بنا کر لانے والا۔
37🔹موسم گرما میں خود کمرہ جماعت کی کھڑکیاں دروازے کھولنے والا جبکہ موسم سرما میں بند کرنےوالا۔
38🔹کمرہ جماعت میں اپنی کسی بات یا عمل سے استاد کو لیکچر کے لیے گرمجوش کرنےوالا۔
39🔹استاد کے سبق کی وضاحت میں اپنی فہم کے مطابق کوٸی آٸیڈیا پیش کرنے والا۔
40🔹رخصت کے بعد سکول آنے والے اپنے ہم جماعت سےخیرخیریت دریافت کرنے والا۔

صہیب فاروق

صہیب فاروق نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے شعبہ اسلامی فکر وتہذیب سے ایم فل کیا ہے اور بچوں کی تعلیم وتربیت سے متعلق مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

sohaibsiddiqui.pk@gmail.com

ا کمنٹ

کمنٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں