Home » بچوں کی تعلیم وتربیت میں غبارے کا کردار
بچوں کی تربیت سماجیات / فنون وثقافت

بچوں کی تعلیم وتربیت میں غبارے کا کردار

ایک آدمی کہنے لگا کہ جب اللہ تعالی مجھے اولاد عطا کرے گا تو میں انہیں کھیلنے کے لیے سب سے زیادہ غبارے 🎈🎈🎈خرید کر دیا کروں گا اس لیے کہ غبارے زندگی کے بہت سے فن سکھاتے ہیں۔

⭐1۔ غبارے🎈بچوں کو بغیر کسی پر بوجھ یا تکبر کےبڑا بننا سکھاتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس قابل ہو جاٸیں کہ بلندیوں پر اُڑ سکیں ۔

⭐2۔ غبارے🎈انہیں سکھاتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں جو ہے وہ ایک لمحہ میں فنا ہو سکتا ہے ۔ اور یہ نقصان کسی خاص سبب سے بھی ہو سکتا ہے اور بغیر سبب کے بھی ہو سکتا ہے ۔

⭐3۔ تیسری اہم بات جو غبارے🎈سکھاتےہیں کہ کبھی بھی کسی ایسی چیز کو زیادہ مت دباٶ جس سے آپ کو بہت زیادہ محبت ہو ۔
اور نہ ہی اسے اس قدر بھینچو کہ اسے تکلیف پہنچے یا اس کی سانس بند ہو جاٸے اس لیے کہ یہ عمل اس کے گم ہونے یا بالکل ختم ہوجانے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ جس سے محبت کرو اسے آزاد چھوڑ دو ۔

⭐4۔ غبارے 🎈یہ سکھاتے ہیں کہ چاپلوسی کرنا ، منہ پر جھوٹی تعریف کرنا ، اور خود غرضی غبارے میں زیادہ پھونک بھرنے کے مترادف ہے اوراس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ کسی بھی وقت آپ کے منہ پر پھٹ جاٸےگا ۔

⭐5 ۔ غبارے🎈ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہماری زندگی ایک باریک دھاگے سے جڑی ہوٸی ہے ۔جس طرح کہ غبارہ ریشم کے چمکدار دھاگے سے جڑا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ غبارہ فضا میں رقص کرتا ہے وہ اپنی زندگی کے مختصر دورانیے یا حالات اور صلاحیتوں کی کمزوری کی پرواہ نہیں کرتا۔
۔⭐⭐⭐
میں اپنے بچوں کے لیے مسلسل غبارے🎈🎈🎈 خریدوں گا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اس کے لیے مختلف رنگوں کا انتخاب کروں تاکہ وہ ہر کسی سے پیار کریں اور اسے قبول کریں ، چاہے ان کی شکل، رنگ اور عقائد کچھ بھی ہوں۔

(مترجم ۔۔محمدصہیب فاروق)

صہیب فاروق

صہیب فاروق نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے شعبہ اسلامی فکر وتہذیب سے ایم فل کیا ہے اور بچوں کی تعلیم وتربیت سے متعلق مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

sohaibsiddiqui.pk@gmail.com

کمنت کیجے

کمنٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں