اجمل صدیقی
سب سے آسان تفہیم مادہ تو یہ ہے کہ مادہ اس ٹھوس اور lumpy شے کو کہتے ہیں جس سے ہمارے ارد گرد سب کچھ بنا ہے۔۔۔۔پتھر ۔۔۔لکڑی ۔۔لوہا ۔۔درخت ۔وغیرہ
اسی کو حقیقت اور سب اشیا کا ماخذ سمجھنا اور اس کے علاؤہ کسی شے کو حقیقی نہ سمجھنا ۔۔یہ مادیت کی پہلی اور آسان شکل ہے
مادہ بطور فلسفہ یا اکیڈمک سٹڈیز اتنا واضح اور آسان نہیں ہے
سب سے پہلے
mechanistic materialism
سے شروع کرتے ہیں
یہ فلسفہ مادیت کی ٹھیٹھ اور بنیادی شکل ہے
جس کی رو مادہ ہی کائنات کا بنیادی عنصر ہے ۔۔کسی غیر مادی ہستی کا وجود وہم ہے ۔۔ذہن مادہ ہی کی ایک لطیف صورت اور حرکت ہے ۔۔۔۔ہر چیز مادہ سے نکلتی ہے مادے میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔۔مادہ کبھی فنا نہیں ہوتا صرف شکل بدل لیتا ہے۔۔۔۔ایٹم ناقابل تقسیم ہے ۔۔۔کائنات کا کوئی خالق نہیں ہےیہ خود سے بنی ہے ۔
Physicalistic materialism
یہ مادیت کی دوسری شکل ہے ۔
اس میں مادہ مادہ ۔۔توانائی کی شکل اختیار کر گیا ہے
پھر ۔۔space-time اور continuous field سے Uncertainty principle Relativity
نے مادے کی نوعیت کو نیا مفہوم دے دیا ۔۔۔جدید فزکس اسی مادیت سے نکلی ہے
۔
تیسرا ابھار اس مادیت سے یہ جو مادیت پہلی قسم سے جڑا ہے یعنی میکانکی مادیت سے جسے ۔
Deistic materialism
کہتےہیں
اس مادیت کی رو سے کائنات کا خالق ہے مگر وہ کائنات کے طبعی قوانین میں ترمیم اور تبدیلی نہیں کرتا..
emergent materialism
مادیت کی یہ جدید قسم مادیت کی دوسری کیٹگری طبیعیاتی مادیت( physicalistic materialism) کی شاخ کا ردعمل ہے
یہ کائنات مادی ہے مگر اس کے اندر living Cells
اور mind بھی موجود ہے ۔۔جو مادے میں reducible نہیں ہے ۔۔۔نہ ہی مادی پیمانے اس کو define کرسکتے ہیں ۔۔
اس فلسفہ مادیت کے دو اجزا ہیں
.A.
Panpsychism
مادہ بے جان اور بے عقل سے ذی عقل صورت اختیار کر رہا ہے ۔۔۔۔یعنی کائنات
Matter to mind
ارتقا کر رہی ہے..۔.
.B.
hylozoism
مادیت کی اس قسم سے یہ مراد ہے
کہ تمام مادہ درحقیقت زندہ ہے
۔modern vitalism یا قدیم hylozoism/ animism اسی کے دونام ہیں
یہ دونوں شاخیں فزکس کی حیاتیاتی تشریح ہیں.
Epiphenomenalism
پس مظہریت
یہ میکانکی مادیت ہی کی ایک صورت ہے جس کی رو سے thoughts اور feelings اگرچہ مادی نہیں مگر اساسی طورپر مادہ سے الگ بھی نہیں ہیں ۔۔نہ مادی آلات کے بغیر روبہ عمل نہیں ہوسکتے ہیں
یہ نظریہ دراصل ذہن اور جسم کو ہم آہنگ کرنے کی سعی لاحاصل ہے…
Double aspect materialism
یہ فجائی مادیت کی ایک شکل ہے
..اس نظریے کی رو سے کائنات میں ذہن اور مادہ کسی neutral stuff سے بنے ہیں
وہ مادہ عقل کے سامنے منطقی رخ اور حواس کے سامنے مادی رخ اختیار کر لیتا ہے ۔۔
یہ نظریہ بھی ڈیکارٹ کی ثنویت کا جواب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اجمل صدیقی صاحب ایم اے انگلش اور ایم اے اردو ہیں ۔ فیصل آباد میں تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آپ کی نظر و فکر اور دلچسپی کا دائرہ تاریخ، فلسفہ اورادب ہے ۔
کمنت کیجے