مبین قریشی
خدا وند میرا مالک کہتا ہے، “اسرائیل کے پہاڑوں پر میں یاجوج کی فوج کے خلاف تلوار ہلاؤں گا۔ اسکے سپاہی ایک دوسرے کے خلاف لڑیں گے اور اپنے ہتھیار سے ایک دوسرے کو قتل کریں گے۔ میں یاجوج کی فوج کو وبا اور موت کی سزا دوں گا۔ میں اس پر، اسکی فوج پر اور اسکے ساتھ کے قوموں پر اولے، آگ اور گندھک موسلا دھار بر ساؤں گا۔
اے ابن آدم! یا جوج کے خلاف میرے لئے کہو۔اس سے کہو کہ خداوند میرا مالک یہ کہتا ہے، ’ اے یا جوج، تم مسک اور توبل ملکوں ( یعنی ماجوج کی زمین پر قابض ) اہم حکمراں ہو لیکن میں تمہا رے خلاف ہوں۔ میں تمہیں پھرادونگا اور ساتھ کھینچ لونگا۔ میں تمہیں شمال کے دو اطراف سے لا ؤں گا۔ میں تمہیں اسرائیل کے پہاڑوں کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لا ؤنگا۔ لیکن میں تمہاری کمان تمہارے بائیں ہاتھ سے جھٹک کر گرا دونگا۔ میں تمہارے دا ئیں ہا تھ سے تمہارے تیر جھٹک کر گرادونگا۔ تم اسرائیل کے پہاڑو ں پر مارے جا ؤ گے۔ تم تمہارے سپا ہی اور تمہارے ساتھ کی دیگر سبھی قومیں جنگ میں ماری جا ئینگی۔ میں تم کو ہر قسم کے پرندوں جو گوشت خور ہیں اور سبھی جنگلی جانوروں کو غذا کے طور پر دونگا۔ تم کھلے میدانوں میں مارے جا ؤ گے۔
خدا نے کہا، “لوگ مزدوروں کو ان سپا ہیوں کو دفن کرنے کے لئے پورے وقت کام دیں گے۔اس طرح وہ ملک کو پاک کریں گے۔ وہ مزدور سات مہینوں تک کام کرینگے۔ وہ لا شوں کو ڈھونڈتے ہوئے زمین کی چاروں جانب جا ئیں گے۔ وہ مزدور چاروں جانب ڈھونڈ تے پھریں گے۔اگر ان میں کو ئی ایک ہڈی بھی دیکھے گا تو وہ اس کے پاس ایک نشان بنا دے گا۔ نشان وہاں اس وقت تک رہے گا جب تک قبر کھودنے وا لا نہیں آجاتا اور یا جوج کی فوج کی ہڈی کو وادی میں دفن نہیں کر دیتا۔ وہ مردہ لوگوں کا شہر (قبرستان ) جمعیت کہلائے گا۔
خداوند میرے مالک نے یہ کہا، “اے ابن آدم! میرے لئے پرندوں اور جنگلی جانوروں سے کچھ کہو۔ان سے کہو، جمع ہو جاؤ! یہاں آؤ! چاروں طرف جمع ہو جاؤ۔ میں تیرے لئے قربانی تیار کر رہا ہوں اسلئے یہاں آؤ اور کھاؤ۔ اسرائیل کے پہاڑوں پر ایک بڑی قربانی ہو گی۔ آؤ! گوشت کھاؤ اور خون پیو۔ تم طاقتور سپاہیوں کے جسم کا گوشت کھاؤگے۔ تم زمین کے امراء کا خٰون پیو گے۔ وہ بسن کے فربہ مینڈھو، بھیڑوں، بکروں اور بیلوں کی مانند ہونگے۔ تم جتنی چا ہو اتنی چربی کھا سکتے ہو اور تم خون اس وقت تک پی سکتے ہو جب تک تم نشہ میں نہ آجا ؤ۔ تم میری قربانی میں سے کھا پی سکتے ہو جسے کہ میں نے تمہا رے لئے قربانی دی ہے۔ میرے دستر خوان پر کھانے کو تم بہت سا گوشت پا سکتے ہو۔ وہاں گھو ڑے اور رتھ سوار۔ طاقتور سپا ہی اور دیگر سبھی لڑنے وا لے لوگ ہونگے۔” خداوند میرے مالک نے یہ کہا۔
(حزقی ایل ۔ باب 38 -39)
کمنت کیجے