Home » ڈیوڈ بن گوریان اور اسرائیلی ریاست
تاریخ / جغرافیہ سیاست واقتصاد شخصیات وافکار

ڈیوڈ بن گوریان اور اسرائیلی ریاست

جو بات اسرائیل کے قیام کا اعلان کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریان کو اس وقت سمجھ میں آ رہی تھی، احمقوں کو آج بھی نہیں آ رہی۔

بن گوریان کا کہنا تھا کہ صہیونی دہشت گرد اور توسیع پسند سیاسی لیڈر جو عرب علاقوں کو چھین کر اسرائیل کے رقبے میں شامل کرنا چاہ رہے ہیں، دراصل اسرائیل کے بنیادی تصور کو ہی ختم کر دیں گے، کیونکہ اسرائیل تبھی قائم رہ سکتا ہے جب یہ ایک “جمہوری یہودی ریاست” ہو۔ عرب علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے سے یہ نہ یہودی ریاست رہے گی، کیونکہ عربوں کی آبادی ہم سے زیادہ ہوگی، اور نہ یہ جمہوری ہوگی، کیونکہ عربوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ہمیں جبر واستبداد کے طریقے اختیار کرنے پڑیں گے۔

رچرڈ نکسن کی کتاب “لیڈرز” سے اقتباس

محمد عمار خان ناصر

محمد عمار خان ناصر گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے شعبہ علوم اسلامیہ میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
aknasir2003@yahoo.com

کمنت کیجے

کمنٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں