: 1- #بچوں میں ضد عام طور پر پہلے بچے میں زیادہ ظاہر ہوتی ہے کیونکہ والدین عموماً اس کے رویے کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
2- بچوں کو ذمہ داری لینے اور خود پر بھروسہ کرنے کے لیے نہ چھوڑنا جس کی وجہ سے بچہ ضد کا سہارا لیتا ہے۔
3- بچے کو بار بار حکم جاری کرنا اور سخت سلوک بچے کے رویے پر منفی اثر ڈالتا ہے جس سے وہ ضد کی طرف جاتا ہے۔
4- والدین کی طرف سے بچے کو نفسیاتی اور اخلاقی مدد فراہم نہ کرنا اور خاندانی گرمجوشی سے محروم ہونا بچے کی ضدی شخصیت کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
5- بچے کا موازنہ اس کے بہن بھائیوں یا دوستوں سے کرنا۔
6- والدین کے درمیان خاندانی مسائل کی موجودگی۔
ضدی بچے👫 سے کیسے نمٹا جائے: ؟
1- #براہ راست احکامات سے گریز کریں:
یہ ضروری ہے کہ بچے کو براہ راست حکم نہ دیا جائے، جو کہ والدین کی جانب سے بچے کے ساتھ پیش آنے والے غلط طریقوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے وہ ضدی ہو جاتا ہے، کیونکہ بچے سے کام صحیح طریقے سے پوچھے جانے چاہئیں۔ درخواست فارم نہ کہ کمانڈ فارم۔
2- بچے کی حوصلہ افزائی:
ایک بہترین نصیحت جو بچے کو ضد سے دور رہنے اور اچھی شخصیت سے لطف اندوز ہونے اور اس کے خود اعتمادی کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے وہ ہے بچے کو کسی بھی مثبت کام کے لیے اس کی تعریف کرنا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا، اور اس کا موازنہ دوسرے بچوں کے ساتھ نہ کرنا، جیسا کہ فلاں آگے بڑھ گیا ، فلاں کو جاب مل گٸی ، فلاں نے اتنے مارکس لے لیےوغیرہ
3 : ان کی خواہشات کو سننا:
اپنے بچے کے اچھے سننے والے بنیں، خاندان یا اسکول میں اس کے مسائل کے بارے میں جانیں، بہترین ممکنہ حل تلاش کرنے میں اس کی مدد کریں، اور اس کی خواہشات کو سنیں اور ان کا احترام کریں۔
4- #تناؤ نہیں:
کسی خاص صورت حال میں ضدی بچے کی پیروی کرتے وقت، آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے، اور اسے پرسکون ہونے کے لیے کئی منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اور پھر آپ بچے کے ساتھ مکمل سکون کے ساتھ بات کر سکتے ہیں، اور آپ کو بچے پر غصہ نہیں آنا چاہیے۔ تاکہ وہ اپنی ضد نہ بڑھائے۔
5- #ماہر سے مشورہ:
اگر آپ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے ضدی بچے پر قابو نہیں پا سکتے تو آپ کو بچوں کے رویے میں ترمیم کرنے والے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
ماخذ….. العین نیوز
مترجم ومرتب : محمد صہیب فاروق
کمنت کیجے