Home » مصنفین

مصنفین

ڈاکٹر وارث مظہری

وارث مظہری ہمدرد یونی ورسٹی دہلی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دیتے ہیں اور دار العلوم دیوبند کے فضلا کی تنظیم کی طرف سے شائع ہونے والے مجلے ’’ترجمان دارالعلوم‘‘ کے مدیر ہیں۔
w.mazhari@gmail.com


ڈاکٹر ابراہیم موسی

پروفیسرابراہیم موسیٰ کنٹنڈنگ ماڈرنیٹیز، یونی ورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے کو ڈائرکٹر اور شعبہ تاریخ اور کروک انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس اسٹڈیز میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔ امریکا کے منتخب مسلم دانش وروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
emoosa1@nd.edu


محمد عمار خان ناصر

محمد عمار خان ناصر گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے شعبہ علوم اسلامیہ میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
aknasir2003@yahoo.com


ڈاکٹر شیر علی ترین

ڈاکٹر شیر علی ترین فرینکلن اینڈ مارشل کالج پنسیلوینیا (امریکا) میں مذہبی مطالعات کے استاذ ہیں۔ جنوبی ایشیا کی مذہبی فکر اور اس پر جدیدیت کے اثرات ان کے تحقیق ومطالعہ کا خاص موضوع ہے۔
sherali.tareen@fandm.edu


مولانا سمیع اللہ سعدی

مولانا سمیع اللہ سعدی نے جامعہ دار القرآن فیصل آباد سے درس نظامی اور جامعہ الرشید کراچی سے تخصص فی الافتاء کیا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل علوم اسلامیہ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
sadyjan100@gmail.com


مفتی محمد نوید لاہوری

مفتی محمد نوید جامعۃ الحمید لاہور سے متخصص فی الفقہ ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ لاہور میں ایک مسجد میں خطابت کے ساتھ ساتھ دارالافتاء کے ساتھ منسلک ہیں-
Hmnaveedlahori@gmail.com


عبد الغنی محمدی

حافظ عبدالغنی محمدی شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور اسلامیات کے ماہر مضمون کی حیثیت سے قائد اعظم پبلک اسکول سیالکوٹ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
m03232835307@gmail.com


سید مطیع الرحمن مشہدی

ڈاکٹر مطیع الرحمن مشہدی نے شعبہ اسلامی فکر وثقافت، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے ڈاکٹریٹ کی ہے اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ کے شعبہ علوم اسلامیہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
mutimashhadi@gmail.com


ڈاکٹر سمیرا ربیعہ

ڈاکٹر سمیرا ربیعہ نے گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہےاور اس وقت گوجرانوالہ اور اسی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
sumrab2707@gmail.com


محمد عرفان ندیم

محمد عرفان ندیم پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ روزنامہ نئی بات اور روزنامہ اسلام سے بطور کالم نگار وابستہ ہیں اور لاہور گیریژن یونیورسٹی میں جز وقتی تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
irfannadeem313@yahoo.com


مولانا شہزاد حسین

مولانا شہزاد حسین نے مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ سے درس نظامی اور گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے علوم اسلامیہ میں ایم فل مکمل کیا ہے۔ ہری پور کی ایک سرکاری درسگاہ میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
abumuhammad1434@hotmail.com


محمد عثمان رمضان

محمد عثمان رمضان، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ میں استاذ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ اسلامی فکر وثقافت میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔
usmanramzan13@yahoo.com


محمد عثمان حیدر

محمد عثمان حیدر نے دار العلوم کبیر والا سے درس نظامی اور گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے علوم اسلامیہ میں ایم فل کیا ہے۔ فوجی فاونڈیشن کالج اسلام آباد میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Usaidhaider7@gmail.com


مفتی محمد شرف الدین

مفتی محمد شرف الدین، اسلام آباد کے ایک دینی جامعہ میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد کے ساتھ بطور ریسرچ اسکالر وابستہ ہیں۔
sharfkhan861@gmail.com


مفتی شادمحمدشاد

مفتی شادمحمدشاد، جامعہ دارالعلوم کراچی سے فقہ وافتاء کے متخصص ہیں، اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ اصول الدین سے ایم فل مکمل کیا ہے۔
Shadkhan654@gmail.com


وقاص خان

مولانا وقاص احمد نے جامعہ دار العلوم کراچی سے درس نظامی کی تکمیل کی ہے اور آج کل المورد انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز لاہور کے ساتھ بطور ریسرچ سکالر وابستہ ہیں۔۔
waqaskalmawrid@gmail.com


مریم ذکا بریار

مریم ذکا نے گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے ایم فل اسلامیات مکمل کیا اور اب اسی ادارے سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔
maryamzaka11@gmail.com


حافظ محمد بلال

محمد بلال فاروقی نے دار العلوم کراچی سے درس نظامی کی اور گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے شعبہ علوم اسلامیہ سے ایم فل کی تکمیل کی ہے۔
bilalfarooqi2004@gmail.com


محمد یونس قاسمی

محمد یونس قاسمی نیشنل سکلز یونیورسٹی، اسلام آباد میں علوم اسلامیہ کے استاذ اور پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔
myqasmi1981@gmail.com


مولانا ڈاکٹر امیر حمزہ

ڈاکٹر امیرحمزہ جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے فاضل ہیں اور 2015 سے گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ میں بطور لیکچرار خدمات انجام دے رہے ہیں۔
amirhamzagrw@gmail.com


احمد جاوید

احمد جاوید معروف دانش ور، صوفی اور نقاد ہیں۔ اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
ahmadjavaid2004@gmail.com


عاصم رضا

عاصم رضا، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے استاذ ہیں۔
asim.raza@ucp.edu.pk


ادریس احمد آزاد

ادریس آزاد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور متعدد دیگر تعلیمی اداروں میں فلسفہ اور سائنس کے شعبوں میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں۔
idrisazad@hotmail.com


ڈاکٹر عرفان شہزاد

ڈاکٹر عرفان شہزاد، نیشنل یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اسلام آباد میں استاذ ہیں اور ادارہ علم وتحقیق المورد کے ساتھ بطور تحقیق کار وابستہ ہیں۔
irfanshehzad76@gmail.com


مولانا زاہد الراشدی

مولانا زاہد الراشدی، معروف عالم دین اور الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر ہیں۔ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں شیخ الحدیث کے منصب پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
zrashdi@hotmail.com


مولانا مفتی محمد زاہد

مولانا مفتی محمد زاہد، ممتاز عالم دین ہیں اور جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد میں شیخ الحدیث کے منصب پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
zahidmdadia@outlook.com


محمد دین جوہر

محمد دین جوہر، ممتاز دانش ور اور ماہر تعلیم ہیں اور صادق آباد میں مدرسۃ البنات اسکول سسٹمز کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
mdjauhar.mdj@gmail.com


ڈاکٹر محمد شہباز منج

ڈاکٹر محمد شہباز منج، یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ علوم اسلامیہ میں استاذ اور متعدد تحقیقی کتب اور مقالات کے مصنف ہیں۔
drshahbazuos@hotmail.com


مراد علی

مراد علی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے پالیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم ایس مکمل کیا ہے اور مختلف تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
murad7779@gmail.com


خورشید احمد ندیم

خورشید احمد ندیم، ممتاز دانش ور اور صحافی ہیں۔ آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (ORE) کے ڈائریکٹر ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن رہے ہیں۔
khurshid_nadeem@yahoo.com


ڈاکٹر زاہد صدیق مغل

زاہد صدیق مغل، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں معاشیات کے استاذ اور متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں۔
zahid.siddique@s3h.nust.edu.pk


ڈاکٹر قبلہ ایاز

ڈاکٹر قبلہ ایاز، ممتاز دانش ور اور ماہر تعلیم ہیں۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں اور اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
qibla1@outlook.com


ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی

ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی ممتاز ماہر تعلیم اور محقق ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں تدریسی وانتظامی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
tufailhashmi@gmail.com


ڈاکٹر محمد خالد مسعود

ڈاکٹر محمد خالد مسعود بین الاقوامی شہرت کے حامل اسکالر ہیں۔ ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے ڈائریکٹر اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین رہے ہیں۔
khalid.masud@gmail.com


محمد عامر رانا

محمد عامر رانا سیاسی وسماجی امور کے ماہر تجزیہ کار ہیں اور پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر ہیں۔
amir@pakpips.com


مولانا محمد رفیق شنواری

مولانا محمد رفیق شنواری نے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون سے تخصص فی الحدیث اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے شریعہ اینڈ قانون میں ایم ایس مکمل کیا ہے۔ اسی یونیورسٹی میں جزوقتی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
rafeeq1857@gmail.com


ڈاکٹر محمد اکرم ورک

ڈاکٹر محمد اکرم ورک، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرانوالہ میں اسلامیات کے پروفیسر اور متعدد علمی وتحقیقی کتب کے مصنف ہیں۔
drmakramvirk20@gmail.com


محمد رشید ارشد

محمد رشید ارشد نے جامعہ پنجاب لاہور سے فلسفے میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسی درس گاہ کے شعبہ فلسفہ میں بطور استاذ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
rarshadpk@gmail.com


ابو الاعلی سید سبحانی

ابو الاعلی سید سبحانی، جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ کے فاضل اور شعبہ عربی زبان وادب،
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔
abulaalasubhani@gmail.com


مولانا سید عبد الرشید

مولانا سید عبد الرشید نے مجمع الفتح الاسلامی دمشق سے علوم حدیث میں تخصص کیا ہے اور عالیہ یونیورسٹی کلکتہ میں اسلامیات کے استاذ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
rasheedsyed@aliah.ac.in


مفتی امانت علی قاسمی

مفتی امانت علی قاسمی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور دار العلوم وقف دیوبند میں افتاء کی ذمہ داری انجام دیتے ہیں۔
aaliqasmi1985@gmail.com


مولانا جاوید اقبال

مولانا جاوید اقبال، دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں اور فری لانسر کی حیثیت سے اردو سے انگریزی ترجمے کی خدمات انجام دیتے ہیں۔
iqbalqasmi@gmail.com


مفتی محمد انوار خان

مفتی محمد انوار خان، دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں اور Indo-Arab Multilingual Pvt. Ltd کے نام سے تالیف وترجمہ کے ایک ادارے کے ڈائریکٹر ہیں۔
anwarkhanqasmi@gmail.com


مفتی نوشاد عالم

مفتی نوشاد عالم قاسمی، دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں اور دار العلوم وقف دیوبند میں علوم دینیہ کے استاذ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
naushadnoori1985@gmail.com


زید حسن

زید حسن بہاولپور اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ مدرسہ ڈسکورسز کی ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے طور پر ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔
hassanzadi24@gmail.com


میاں انعام الرحمن

میاں انعام الرحمن گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں سیاسیات کے استاذ ہیں۔ ۲٠۱۷ء میں سیرت نبوی پر ان کے مجموعہ مضامین ’’سفر جمال’’ کو سیرت صدارتی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
inaam1970@yahoo.com


ڈاکٹر طیب عثمانی

ڈاکٹر طیب عثمانی، گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں اسلامیات کے استاذ ہیں۔
tayyab_usmani24@yahoo.com


محمد تہامی بشؔر علوی

محمد تہامی بشؔر علوی، ادراک انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر اور شعبہ علوم اسلامیہ، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔
basharalawi47@gmail.com


ڈاکٹر مریم مدثر

ڈاکٹر مریم مدثر نے گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے علوم اسلامیہ میں ڈاکٹریٹ کی ہے۔
mamsheikh7@gmail.com


حافظ محمد رشید

حافظ محمد رشید، گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں علوم اسلامیہ کے استاذ اور شیخ زاید اسلامک سنٹر لاہور میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔
racadmy@gmail.com


راجہ قاسم محمود

راجہ قاسم محمود پیشے کے اعتبار سے اکاونٹنٹ ہیں اور مختلف علمی وفکری موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔
rajaqasimmehmood@gmail.com


مولانا وقار احمد

مولانا وقار احمد نے مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے علوم اسلامیہ میں ڈاکٹریٹ کی ہے۔ ہری پور میں ایک سرکاری کالج میں اسلامیات کی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
waqar.iiu1984@gmail.com


سمیرا سلیم

سمیرا سلیم یونیورسٹی آف سرگودھا (لاہور کیمپس) میں انگریزی ادب کی استاذ اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔
Sumera.saleem@uos.edu.pk


ڈاکٹر غطریف شہباز ندوی

ڈاکٹر غطریف شہباز ندوی، ندوۃ العلماء لکھنو کے فاضل اور ممتاز صاحب قلم ہیں۔ علی گڑھ یونیورسٹی کے ادارہ CPECEAMI میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
mohammad.ghitreef@gmail.com


مولانا محمد جان اخونزادہ

محمد جان اخونزادہ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے دینی علوم کی تحصیل کی ہے اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد سے شریعہ اینڈ لاء میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
m.janakhoonzada@gmail.com


مجاہد حسین خٹک

مجاہد حسین خٹک بول ٹی وی کے ویب سائٹ ایڈیٹر ہیں۔ متنوع فکری، سماجی اور سیاسی موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔
oaring@hotmail.com


ڈاکٹر سیدہ حور العین

ڈاکٹر سیدہ حور العین نے تقابل مذاہب میں ڈاکٹریٹ کی ہے اور یونیورسٹی آف پشاور کے کالج آف ہوم اکنامکس میں تدریسی فرائض انجام دیتی ہیں۔
hoor.sadiq@uop.edu.pk


ڈاکٹر سید عزیز الرحمن

ڈاکٹر سید عزیز الرحمن، دعوہ اکیڈمی کے ریجنل سنٹر، کراچی کے انچارج اور شش ماہی السیرۃ عالمی کے نائب مدیر ہیں۔

syed.azizurrahman@gmail.com


پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ شریعہ وقانون کے چیئرمین ہیں اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ذیلی ادارہ شریعہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(mushtaq.dsl@stmu.edu.pk)


مشرف بیگ اشرف

مولانا مشرف بیگ اشرف روایتی دینی علوم کے استاذ ہیں اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فلسفہ وعقیدہ میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔

m.mushrraf@gmail.com


ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر دینی علوم کے معروف اسکالر ہیں اور رفاہ یونیورسٹی لاہور میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں۔

mzubair.is@riphah.edu.pk


مفتی امجد عباس

مفتی امجد عباس نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے دینی علوم کی تحصیل مکمل کی اور البصیرہ ٹرسٹ اسلام آباد کے ساتھ بطور ریسرچ اسکالر وابستہ رہے ہیں۔

amjadabbask@gmail.com


حیا حریم

حیا حریم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی سے دینی علوم کی فارغ التحصیل ہیں اور مرکز الحریم کی ڈائریکٹر کے طور پر تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔

haya.hareem22@gmail.com


مولانا عبد المتین منیری

مولانا عبد المتین منیری نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے دینی تعلیم حاصل کی ہے اور Bhatkallys.com کے عنوان سے ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر ہیں۔

ammuniri@gmail.com


محمد قاسم سدید

محمد قاسم سدید جامعہ معظمیہ، معظم آباد شریف میں درس نظامی کی تحصیل کر رہے ہیں۔
qasimsadeed5@gmail.com


ڈاکٹر حافظ عزیز الرحمن

ڈاکٹر حافظ عزیز الرحمن قانون کے ممتاز اسکالر ہیں اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ قانون میں  ڈائریکٹر اسکول آف لاء  کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔
azeez.rehman@gmail.com


صہیب فاروق

صہیب فاروق نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے شعبہ اسلامی فکر وتہذیب سے ایم فل کیا ہے اور بچوں کی تعلیم وتربیت سے متعلق مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

sohaibsiddiqui.pk@gmail.com


مولانا محمد عبد اللہ شارق


محمد حسن الیاس

محمد حسن الیاس علوم اسلامیہ کے ایک فاضل محقق ہیں۔انھوں نے درس نظامی کی روائتی تعلیم کے ساتھ جامعۃ المدینۃ العالمیۃ سے عربی ادب کی اختصاصی تعلیم حاصل کی۔معروف مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی کے شاگرد اور علمی معاون ہونے کے ساتھ ان کے ادارے میں تحقیقی شعبے کے ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہیں۔